حکومت 25 ہزاراجرت کے نوٹیفکیشن پرعمل کرائے‘خالد خان

173

کراچی(پ ر) نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے صدرخالدخان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے کم ازکم 25 ہزار روپے اجرت کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمدکیاجائے۔حکومت سندھ کے کم ازکم اجرت 25 ہزارروپے کے فیصلے کو مینیمم ویج بورڈ نے پاس نہ کرکے مجرمانہ غفلت کی ہے ۔جعلی گورننگ باڈی فوری طورپرمستعفی ہوجائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پرمحنت کشوں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خالد خان نے کہا کہ مینیمم ویج بورڈ محنت کشوںکے بجائے سرمایہ داروں کا محافظ بناہواہے۔ مینیمم ویج بورڈ کی جعلی گورننگ باڈی کو تسلیم نہیں کرتے۔