سیرت طیبہ کے مطابق خود کوڈھالناہوگا‘شیخ محمد فرہاد

260

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تبلیغ ذکر والجماعت کے امیر شیخ محمد فرہاد نے کہا ہے کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کیلیے ہمیں اپنے اعمال کو سیرت طیبہ کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔ نبی کریمؐ کی تعلیمات سے عرب معاشرے کی کایا ہی پلٹ گئی اور بدترین دشمن بھی آپس میں بھائی بھائی بن گئے۔ ہمارے تمام مسائل کا حل سیرت النبیؐ کی پیروی میں ہے۔ مسلمان کی تعلیم و تربیت کیلیے اگر کوئی ہستی نمونہ کامل ہو سکتی ہے تو وہ نبی کریم ؐکی ذات مبارکہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بولٹن مارکیٹ کراچی میں منعقدہ محفل درود و ذکر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخ محمد فرہاد نے کہا کہ اسوہ رسولؐ پر عمل کر کے ہی تمام مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔نبی کریمؐ صرف مسلمانوں ہی نہیں پوری انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں۔اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ نبی کریمؐ کی پوری زندگی جہد مسلسل کی عملی مثال ہے آپ نے اپنے اعمال وکردار سے ہمارے لیے ایک راہ متعین کر دی۔