کنویں میں گرنے والی بچی کی لاش 3دن بعد نکال لی گئی

394

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں حادثات و واقعات کے دوران بچی سمیت 3افرا جاںبحق ہوگئے۔ دیگر واقعات میںپولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ملیرکے علاقے مراد میمن گوٹھ ڈملوٹی کے قریب بچے کھیل رہے تھے کہ ایک بچی پانی کے کنویں میں گر گئی۔ گرنے والی 7 سالہ بچی صائمہ دختر مراد کی لاش 3روز گزرنے کے بعد کنویں سے نکال لی گئی ۔بلدیہ لکی چڑھائی کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران 30سالہ محمد ذیشان ولد محمد یونس جاں بحق ہوگیا ۔ کورنگی ابراہیم حیدری میںN3 پیٹرول پمپ کے قریب گھر سے45سالہ غلام جعفر ولد شکیل کی لاش ملی ۔