سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا، چینی وزارت خارجہ

328

بیجنگ(اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زہائو لیجیان نے کہا ہے کہ جیسا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے پاکستان میں مزید چینی زرعی ٹیکنالوجیز آئیں گی۔ انہوں نے پیر کو روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بریفنگ کے دوران پاکستان کی سرکاری خبر رساں ادارے کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چاول ، مکئی ، سویابین ، گنے اور دیگر فصلوں کی کاشت میں چین اور پاکستان تعاون سے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں، جیسا کہ سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے پاکستان میں مزید چینی زرعی ٹیکنالوجیز آئیں گی جس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے زرعی تعاون میں بہت زیادہ امکانات ہیں۔ انہوں نے چین اور پاکستان کو ہر قسم کے حالات میں اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ زرعی تعاون سی پیک کا لازمی حصہ ہے جو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کاایک اہم پائلٹ پروجیکٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے مفاد کے ساتھ مضبوط چین پاکستان کمیونٹی کی تشکیل دی جا سکے۔