اپنے موشیوں میں 5 ٹانگوں والی بھیڑ دیکھ کر کسان حیران

446

ایک آسٹریلوی اون کاشتکار اپنے ریوڑ میں غیر معمولی خصوصیت کی حامل بھیڑ دیکھ کر حیران رہ گیا۔

جنوبی آسٹریلیا کے سیم کوریشنر نے کہا کہ وہ تقریبا تین ہفتے قبل اون کی کاشتکاری سے بریک لے رہے تھے جب ان کے والد نے مویشیوں کے جھنڈ میں موجود ایک بھیڑ کے بارے میں کچھ غیر معمولی دیکھا۔

کوریشنر نے آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ ہم لوگ بیٹھے ہوئے تھے کہ والد صاحب کی ایک دم سے آواز آئی کہ بھیڑ کی پانچ ٹانگیں ہیں جس پر مجھ سمیت وہاں موجود ساتھی اس کو دیکھنے کیلئے پل پڑے اور واقعی اس کے سر سے ایک اضافی ٹانگ نکلی ہوئی تھی.

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک مکمل طور پر بننے والی نئی ٹانگ ہے۔ یہاں ہڈیاں اور جوڑ ہیں اور اس کے آخر میں ایک قسم کا کھر بھی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ بھیڑ کے سر کی ہڈی کے بجائے جلد یا گوشت سے جڑا ہوا ہے۔