سعودی عرب میں ایس او پیز کی تبدیلی: مساجد سے متعلق اہم وضاحت

639

سعودی عرب نے حرمین شریفین میں نمازیوں کے دوران سماجی فاصلہ ختم کرنے اور مکمل طور پر کھول دیا ہے ‏تاہم مساجد کے لیے ایس او پیز کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے واضح کیا ہے کہ ایس او پیز میں نرمی کا اطلاق ‏مساجد پر نہیں ہوگا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ مملکت کی تمام مساجد میں پہلے کی طرح ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا، نمازیوں میں ‏سماجی فاصلہ ختم کرنے اور ایس اوپیز میں نرمی کے لیے حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان شیخ محمد الکریری کے مطابق نرمی نہ کرنے کا فیصلہ مساجد کی خصوصیت کی وجہ  سے ہے کیونکہ ‏بعض اوقات مساجد میں داخلے کے لیے پہلے توکلناایپ پر نمازی کا اسٹیٹس معلوم نہیں کیا جاسکتا۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دونوں ‏خوراکیں لینے والے افراد حرمین شریفین میں داخل ہو سکیں گے، حرمین شریفین میں ماسک اور عمرہ ٹریکنگ ‏ایپ کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔

نئے احکامات کے بعد سماجی فاصلے کے لیے لگائے گئے نشانات بھی اتار دیے گئے ہیں۔