آشیانہ و منی لانڈرنگ ریفرنس؛ شہبازشریف کی استدعا پر سماعت ملتوی

339

احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ، منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز پر سماعت کے دوران شہبازشریف کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کی، شہبازشریف نے کہا کہ عدالت سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں آج اجلاس ہے میں نے اسلام آباد جانا ہے۔

وکیل نیب نے کہا کہ نئے آرڈیننس کے تحت گواہ کے بیان کے وقت ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی آرڈیننس میں ایسی کوئی قدغن موجود نہیں، ویسے بھی شہادت ہوسکتی ہے۔

عدالت نے شہبازشریف کی استدعا پر کارروائی ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ چلیں اس معاملے کو دیکھتے ہیں جس کے بعد منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت نے مہنگائی سے سفید پوش طبقے کو مار دیا حکومت آئی ایم ایف کی ہدایت پر نئے ٹیکس لگا رہی ہے عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے۔

 حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت کا محاسبہ کریں گے اور منطقی انجام تک پہنچائیں گےمہنگائی اور مسائل کی وجہ سے یہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے۔