“ریاست مدینہ کا نام لینے والوں نے عوام کو مہنگائی کے سیلاب میں ڈبودیا”

454
تحریک عدم اعتماد عوام کا مطالبہ ہے، شہبازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ کا نام لینے والوں نے ایک بار پھر عوام کو مہنگائی کے سیلاب میں ڈبودیا، موجودہ حکومت آج ملک پر بھاری بوجھ بن چکی ہے۔

قومی اسمبلی کے  اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ کہہ رہاہے کہ یہ ملک میں بدترین حکومت آئی ہے،عمران خان نے ہی کہا تھا کہ بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ ہو تو اس کامطلب ہے وزیر اعظم چور ہے ۔

ن لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا پیش کیا گیا بجٹ سراسر فراڈ پر مبنی تھا، ایک ایک بعد ایک  منی بجٹ پیش کرکے عوام کو بے وقوف بنایا جارہاہے،پیٹرولیم سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی زندگی مشکل بنادی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یوٹیلیٹی کے بلز عوام پر بجلی بن کر گررہے ہیں،لوگ آج فاقہ کشی پر مجبور ہیں ، جس کی وجہ سے خودکشیوں میں اضافہ ہورہاہے،آٹا، چینی  اور دال سمیت دیگر اشیاء 20ہزار روپے کمانے والے فرد کی پہنچ سے باہر جاچکی ہے۔