امریکا: لوزیانا یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 7 زخمی

239

واشنگٹن: امر یکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جبکہ دو افراد کوشک کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،بعض  زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

لوزیانا پولیس کے مطابق  ہم  نے دو افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر لیا ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے دو روز کے لیے کلاسیں منسوخ کر دی ہیں، تاہم موجودہ کیمپس میں ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

خیال رہے گزشتہ  واقعے کے بعد  یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا تھا کہ وہ  سیکیورٹی میں اضافہ کردیں گے، جس کے بعد کیمپس میں رات 9:30 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

لوزیانا اسٹیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ دونوں واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ دونوں فائرنگ کا آپسی کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ مطلوب شوٹر ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا ہے اور اس کے لئے تلاش جاری ہے۔