کیلیفورنیا کا رہائشی اپنے مکان میں 100 سانپ دیکھ کر خوفزدہ

482

کیلیفورنیا کے ایک گھر کے نیچے اینیمل ریسکیو کے حکام نے تقریباً 100 سانپ پکڑے جو چھپے بیٹھے تھے۔

سونوما کاؤنٹی کے ال وولف نے کہا کہ اس نے نارتھ بے کے ایک گھر سے کال موصول ہوئی جس میں شخص نے بتایا کہ اس کے گھر کے نیچے سانپ موجود ہیں اور ان کی تعداد بہت زیادہ ہے.

وولف نے ڈبلیو اے بی سی ٹی وی کو بتایا ، “سانپ کو پکڑنے میں تقریباً تین گھنٹے لگے لیکن اس گھر کے نیچے درجنوں ریٹل نسل کے سانپوں نے ڈیرہ جمایا ہوا تھا.

وولف نے ان سانپوں کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کی اور کہا کہ ایک جگہ پر اتنے سانپ ملنا غیر معمولی بات ہے۔