مہنگائی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں گے، وزیر اعظم

320

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزرا اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت معاشی صورتحال سے متعلق اعلی سطح کا  اجلاس منعقد  ہوا، جس میں عمران خان کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر گفتگو کی گئی، اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر ٹیکسز کم کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی جبکہ وزیراعظم نے وزرا کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈیز کی تیاری مکمل کر لی ہے، مہنگائی میں حالیہ اضافہ صرف پاکستان کا نہیں عالمی مسئلہ ہے۔