اپوزیشن کا کام‘ لٹ گئے’ کہنا ہی رہ گیا ہے، وفاقی وزیراطلاعات

325
ننھے منھے جلوس لیکر آنے والوں کو بتانا ہے کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی دکان نہیں چل رہی ،ڈیل کی تلاش میں ہے، اپوزیشن کا کام لٹ گئے کہنا ہی رہ گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ پورا ملک سبسڈی پر نہیں چلایا جاسکتا،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونگی تو ہمارے ہاں بھی کم ہوجائینگی، ہم کسی اور سیارے پر نہیں رہتے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنیوالوں سے پوچھیں کہ رواں سال 12ارب ڈالر کے قرضے کہاں سے واپس کریں؟مولانا فضل الرحمان کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے،مولانا کو مشورہ ہے کہ وہ لوگوں کے جلسوں کیلئے رینٹ کا کام شروع کردیں۔

وفاقی وزیراطلاعا ت نے مزید کہا کہ آج آٹے اور چینی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، گنے کی بمپر کراپ ہونے جارہی ہے،مستقبل میں چینی کی قیمتیں مزید کم ہونگی،صرف سندھ میں آٹے کی قیمتیں زیادہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی بنیادی طور پر کوئی سیاسی سوچ نہیں،اپوزیشن  کرپشن مقدمات ختم کرانے کیلئے ڈیل  چاہتی ہے،حکومت رواں عشرے کو رحمت للعالمین ﷺ کے نام سے منسوب کرچکی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں،سارے معاملات حل ہوچکے ہیں،اپوزیشن کا کام ہی نقطہ چینی کرنا ہے۔