‘تسلیم کرتے ہیں مہنگائی ہےقرضے بھی ہیں’

284
وفاقی حکومت کی کراچی میں اسٹریٹ کرائمز روکنے کیلیے تجویز

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تسلیم کرتے ہیں مہنگائی ہے قرضے بھی ہیں، کورونا کا بھی سامنا رہا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم مہنگائی کے معاملے پر اجلاس کررہے ہیں کابینہ اجلاس میں آٹا، دال ،چاول اور4 ادویات پر بات کرتاہوں، عالمی بحران میں پاکستان  ڈیفالٹ ہونے سے بچا عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو اس قسم کی  اپوزیشن ملی۔

انہوں نے کہا کہ عشرہ رحمت العالمین ﷺسے متعلق بہترین اقدامات کیے گئے ہیں معمولی جرائم کے قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ معافی کا اعلان کرتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کیلئے ویزہ آن لائن سروس شروع کردی ہے افغانستان کےلیے ویزا فیس 31دسمبر تک معاف کردی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مرا ہوا سیاسی ہاتھی ہے کنویں کے مینڈکوں کی سیاست کا دور ختم ہوگیاہے ملک لوٹنے والے منہ صاف کرکے پھر وکٹری کانشان بناتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نوازاداروں کے خلاف جو بیانات دے رہی ہیں، پاوں پر کُلہاڑی ماررہی ہیں، مریم نواز  اپنے لیے خود گڑھے کھود رہی ہیں لیگ کی پچھلی حکومت جانے میں بھی مریم نواز کا کردار تھا ۔