ڈاکٹر عبدالقدیر خان سچے پاکستانی تھے‘ملک عثمان

183

پاکستان نے محض آٹھ سال کی قلیل مدت میں ایٹمی پلان نصب کرکے پوری دنیا کو حیرت زدہ کردیا۔ 1998ء میں وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بلوچستان کے شہر چاغی میں کامیاب ایٹمی تجربے کردیے گئے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر کے زیر نگرانی غوری میزائل سمیت چھوٹے بڑے جنگی آلات سے لیس کیا۔ 2012ء میں آپ نے تحریک تخصیص پاکستان کے نام سے ایک سیاسی جماعت بنائی جس کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں تھا۔ 2013ء میں میزائل کے انتخابی نشان پر عام انتخابات میں حصہ لیا۔ ستمبر 2013ء میں ڈاکٹر عبدالقدیر نے اس جماعت کو ختم کردیا۔ ڈاکٹر اے کیو خان کے نام سے اسپتال کا کام شروع کیا۔ ریلوے پریم یونین کراچی ڈویژن کے ڈویژنل رابطہ سیکرٹری ملک محمد عثمان نے کہا کہ وہ ایک سچے پاکستانی اور محض پاکستانی تھے۔ ان کی خدمت کو پاکستان ریلوے کے مزدور ہمیشہ یاد رکھیں گے۔