غلام سرور اتیرو نے ڈی جی نیلاٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

426

غلام سرور اتیرو نے 31 اگست کو ڈائریکٹر جنرل نیلاٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔وہ 2005ء میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محکمہ محنت میں بھرتی ہوئے۔ 2006ء سے 2011ء تک حیدر آباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیے۔ 2011ء میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر کے عہدے پر ترقی ہوئی اور حیدر آباد ریجن میں پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے امور انجام دیے۔ انہوں نے 2013ء تک حیدر آباد میں کمشنر ورکمین کمپن سیسن کے فرائض انجام دیے۔ 2017ء تک سکھر ڈویژن میں فرائض انجام دیے۔ اس کے بعد جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر کے عہدے پر ترقی ہوئی اور سکھر ڈویژن میں ذمہ داریاں ادا کیں۔ ستمبر 2017ء میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لیبر حیدر آباد کے فرائض انجام دیے۔ 2019ء میں جوائنٹ ڈائریکٹر شہید بینظیر آباد ڈویژن میں کام کیا۔ پھر فروری 2020ء دوبارہ سکھر ڈویژن میں بحیثیت جوائنٹ ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ مئی 2021ء میں لاڑکانہ میں فرائض انجام دیے۔ ان 16 سال کی سروس میں غلام سرور اتیرو نے محکمہ محنت کی تمام ہی برانچز میں کام کیا۔ غلام سرور اتیرو BE سول انجینئرنگ، ME انرجی اور ماحولیات، LLB اور ایم اے آئی آر، پاس ہیں۔