ڈاک ورکرز کی داد رسی کی جائے

254

پورٹ قاسم ڈاک ورکرز کی ورکرز یونین آف پورٹ قاسم کے جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ، چیئرمین عبیداللہ یوسفزئی، سینیٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالواحد، سینئر نائب صدر گل باچہ، غلام یوسف، شاہد ندیم، قاری ضیاء اللہ، فضل معبود، خورشید خان، فضل فاروق، کے ڈی ایل بی کے نور محمد اتمانزئے، ریڈ ورکرز فرنٹ کے ساتھی و دیگر مزدوروں نے اپنے مطالبات
5 عدم ادا شدہ تنخواہوں، 4 چائنا کمپنی کے بونس اور 17 ماہ ڈیمانڈ کا ایریئر جیسے مطالبات کے حق میں احتجاجی مارچ کیا اور وردی گرائونڈ ظفر ٹائون سے قائد آباد تک پیدل مارچ کے دوران روڈ کو بلاک کردیا اور نعرے لگاتے ہوئے مارچ کرتے رہے۔ مظاہرین نے قائدآباد میں روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا، اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد کی یقین دہانی پر احتجاج وقتی طور پر ختم کردیا اور پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔