کندھکوٹ: ایوان علم و ادب سندھ کے تحت ’’ذکر حبیب کانفرنس‘‘

245

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کندھکوٹ ایوان علم و ادب سندھ حکومت کی جانب سے پریس کلب میں سیرت کے حوالے سے ’’ذکر حبیبؐ کانفرنس‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر عبدالخالق سھریانی نے کی جس میں سیرت کیلیے گفتگو کرنے کیلیے مشہور سیرت نگار و مذہبی اسکالر گل محمد بخاری نے سامعین سے خطاب میں فرمایا کہ یہ ماہ صرف ولادت کی تقریبات منانے کیلیے نہیں بلکہ آقاؐ کی شریعت کو نافذ کرنے کا درس دے رہا ہے، جب تک مسلمان ان کو عملی طور پے نافذ نہیں کریںگے امن اور سکون نصیب نہیں ہوگا۔ تقریب کی ابتدا میں پروفیسر عبدالخالق سھریانی نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کو آجیانہ پیش کیا۔ اس پروگرام کے مہمان خاص شکارپور کے مشہور کالم نگار عدیل مہر تھے، انہوں نے اپنی لکہی ہوئی مشہور کتاب ’’داغ جنین‘‘ کے بارے میں سامعین کو بتایا کہ اس وقت اللہ پاک کے باغیوں کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے جہاں ہم دنیا میں دیگر کام کر رہے ہیں وہاں دین کا دفاع کرنا بھی ہم پر فرض ہے۔ اس موقع پر ان کی کتاب کی رونمائی کی گئی، تقریب میں دیگر کتابوں کی بھی رونمائی کی گئی جس میں کندھکوٹ کے مصنف مینھوں خان بھنگوار کی شاہ لطیف کی شاعری پر لکھی ہوئی کتاب شامل ہے۔ مینھوں خان نے بتایہ کہ میں نے شاہ لطیف کی شاعری کا جائزہ پیش کیا ہے۔