سکھر: ممتاز تاجررہنما جمیل احمد باجوہ انتقال کرگئے

151

سکھر( نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر کے صدر مامون الرشید کے ماموں ، ملت فارما رحیم یارخان کے مالک ممتاز تاجر جمیل احمد باجوہ وفات پا گئے ، الخدمت سکھر جماعت اسلامی کے رہنمایان زبیر حفیظ شیخ، خیر محمد تنیو، ڈاکٹر عبدالعزیز میمن، مولانا حزب اللہ جکھرو، ایڈوکیٹ سلطان احمد لاشاری، سرفراز احمد صدیقی، سمیت دیگر نے مامون الرشید سے اظہار افسوس و تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے، سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین