مینز ٹی 20ورلڈ کپ میں آج 2 میچوں کا فیصلہ ہو گا

212

ابوظبی (جسارت نیوز)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج پیر کو مزید 2 میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ پہلے میچ میں آئرلینڈ اور ہالینڈ جبکہ دوسرے میچ نمیبیا اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ پیر کو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں آئرلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں ابوظبی میں مدمقابل ہوں گی۔ اسی روز دوسرا میچ نمیبیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔