جان پیئرز اور فلپ پولیک نے انڈین ویلز ماسٹرز اوپن مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

188

انڈین ویلز(جسارت نیوز)جان پیئرز اور فلپ پولیک نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز ماسٹرز اوپن مینز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکہ میں انہوں نے اینڈرے روبلوف اور اسلان کراتسیف کو شکست دی۔ اے ٹی پی کے زیراہتمام انڈین ویلز کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ امریکا میں جاری ہے۔ مینز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا کے جان پیئرز اور سلواکیہ کے فلپ پولیک نے روس کے اینڈرے روبلوف اور اسلان کراتسیف کو سخت مقابلے کے بعد 3۔6 اور 6۔7 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔