ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاکستانی ٹیم آج سے اپنے مشن کا آغاز کریگی

283

دبئی(نمائندہ خصوصی) چوکوں چھکوں کی برسات ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم آج پیر سے اپنے مشن کا آغاز کریگی۔میگا ایونٹ سے قبل پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف (آج)پیر کو دبئی میں کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر3بجے شروع ہو گا۔پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ20اکتوبر کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی ، قومی اسکواڈ نے دبئی میں پہلے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیاجو3گھنٹے تک جاری رہا،اس موقع پر قومی ٹیم کے نئے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن بھی موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کو مفید مشورے دئیے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اس وقت دبئی میں موجود ہے،قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایک روزہ آئسولیشن مکمل کر لی ہے ۔اتوار کوقومی اسکواڈ نے دبئی کے مقامی ہوٹل میں مسلسل دوسرے روز جم سیشن میں حصہ لیا جو2گھنٹے تک جاری رہا ۔جس کے بعد قومی ٹیم نے شام کو آئی سی سی اکیڈمی کے گراؤنڈ میں نیٹ سیشن بھی کیا۔قومی اسکواڈ کا دبئی میں پہلا ٹریننگ سیشن 3گھنٹے تک جاری رہا،جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ ،بائولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں ۔اس موقع پر قومی ٹیم کے نئے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن بھی موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کو مفید مشورے دئیے۔میگا ایونٹ سے قبل پاکستان ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کیخلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گا۔پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ(آج)پیر کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گی جو آئی سی سی اکیڈمی کے گراؤنڈ میں سہ پہر3بجے کھیلا جائیگا ۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ 20اکتوبر کوجنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی۔ٹی20ورلڈ کپ میں 24اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ انڈیا کیساتھ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا،26اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،شارجہ کرکٹ سٹیڈیم،29اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ افغانستان، دبئی،2نومبر کو پاکستان بمقابلہ اے ٹو ابوظہبی،7نومبر کو پاکستان بمقابلہ بی ون،شارجہ میں کھیلا جائیگا۔10نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی،11نومبر کو دوسرا سیمی فائنل دبئی جبکہ 14نومبرکوفائنل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔