پروفیسر سید سراج اسلام بخاری ٹورنامنٹ ملت کلب نے جیت لیا

370

کراچی (سید وزیر علی قادری) زون چار میں شاندار طریقے سے کر کٹ ایونٹ کا انعقاد شمیم انور صدیقی خراجِ تحسین کے مستحق ہیں آ ل کراچی لیجنڈ پرو فیسر سراج اسلام بخاری کلر کٹ کر کٹ ایونٹ کے نام سے منسوب رمضان فیسٹول کا انعقاد محمد شمیم انور صدیقی کی عظیم کاوشوں میں سے ایک ہے ، انھوں نے مزید کہا کہ کلب رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور فروغ کے لیے پی سی بی کے چیئر مین رمیز راجا سے مثبت بات چیت ہوئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار کے سی سی اے کے سابق صدر پروفیسر سراج اسلام بخاری نے اپنے نام سے منسوب ایونٹ کے فائنل میچ کے اختتام پر خطاب کر تے ہوئے پنجاب گرائونڈ پر کہی،صدر تقریب آغا کمال نے کہا کہ پنجاب کر کٹ کلب کے لئے میری خدمات ہمہشہ جاری و ساری رہینگی، ایک شاندار سابق سیکریٹری کے سی سی اے شفیق کاظمی نے کہا کہ زون چار میں بخاری کے نام سے ایونٹ کا انعقاد کر نا شمیم انور صدیقی کا عظیم کارنامہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے کلبز اور کھلاڑیوں کو ماضی کی طرح عزت دی جائے اور کے سی سی اے کو کھویا ہوا مقام دوبارہ واپس کیاجائے،خالد نفیس سابق چیئر مین زون پانچ نے کہا کہ پروفیسر سراج اسلام بخاری کو خراج تحسین پیش کرنا محمد شمیم انور نے بڑا کام کیا ہے اور خالد نفیس نے اعلان کیا کہ آئندہ سال پروفیسر سراج اسلام بخاری رمضان فیسٹول فری آف کاسٹ ہوگا تمام اخراجات وہ خود برداشت کرینگے جسکو پنجاب سی سی کے زیرِ اہتمام کرایا جائیگا اور محمد شمیم انور صدیقی سپر وائز کر ینگے آخر میں ٹو رنامنٹ سیکریٹری شمیم انور نے ٹورنامنٹ کی مکمل رپورٹ پیش کی،قبل ازیں کھیلے گئے فائنل میں ملت سی سی نے ملیر اسپورٹس کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا، ملیر اسپورٹس نے221رنز کا ٹارگٹ دیا، ایم صابر 56 اور حیدر بنگش نے55رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، اکرام الحق، فواد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کی، جواب میں ملت سی سی نے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ222رنز بنالئے،شہریار غنی نے جارہانہ 95 اور عدیل حشمت نے 88رنز کی دلفریب اننگ کھیلی،عدیل جہانزیب،عبداللہ غوری نے 1,1 وکٹ حاصل کی،فائنل میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی لیجنڈ پروفیسر سراج اسلام بخاری نے ٹورنامنٹ ونر ٹرافی اور پچاس ہزار کیش ایوارڈ ملت سی سی کے کپتان راشد حسین کو پیش کیا جبکہ رنرز اپ ٹرافی پچیس ہزار کیش ایوارڈ ملیر اسپورٹس کے کپتان عدیل جہانزیب کو پیش کیا ،ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین ملت سی سی کے ذاکر ملک، بہترین بولر الفلاح اسپورٹس کے جہانزیب سلطان ،سیمی فائنلسٹ مین آف دی میچ آرباز خان،راشد حسین اور فائنل کا مین آف دی میچ ملت سی سی کے شہریا غنی کو شیلڈ پیش کی گئی ،اس موقع پر محمد شمیم انور صدیقی نے بخاری صاحب کو ٹورنامنٹ کی یادگاری شیلیڈ پیش کی جبکہ عارف تنولی ایڈووکیٹ سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری نے بخاری ،خالد نفیس اور شمیم انور کو اجرک کا تحفہ پیش کیا،اسپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کے آرکان،شاہ شفیع الدین،عتیق صدیقی، اسد الرحمن،عتیق خان،اکرام اللہ، عرفان علی، طارق اقبال، شاہ میر بیا بانی،فرحان راجو،ابرار احمد، تعظیم گل، امپائر متین شیخ، تسلیم بلوچ،اسکورر نوید احمد اور پنجاب کلب کے تمام کھلاڑیوں عمدہ ورکنگ پر سوونئرز دییگئے۔