کے پی کے اسکواش ایسوسی ایشن نے ریکارڈ مقابلے کرائے

340

پشاور(جسارت نیوز)خیبرپختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن نے گزشتہ پانچ برس میں سب سے زیادہ مقابلے کرانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے پاکستان اسکواش فیڈریشن گزشتہ کئی برس سے خیبرپختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کو ٹرافیوں سے نواز رہی ہے اور رواں برس بھی پاکستان سکواش فیڈریشن نے صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کو خصوصی ٹرافی سے نوازا اس سلسلے میں پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 5برس سے ہم نے ریکارڈ مقابلوں کا انعقاد کرایا جس کا پاکستان اسکواش فیڈریشن ‘اسپورٹس بورڈ اور دیگر تمام کھیلوں کی ایسوسی ایشنز نے اعتراف کیا اور کارکردگی کو سراہا ‘انہوں نے کہا کہ کورونا کے حالات میں بھی ہم نے اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایس او پیز کے تحت اسکواش کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپس کے ساتھ مقابلوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا’انہوں نے کہا کہ صوبائی اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل احسان اللہ خان ‘سینئر نائب صدر و سیکرٹری ہائر ایجوکیشن دائودخان ودیگر محنت کررہے ہیں۔