پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ، کراچی یونائیٹڈ کی فتح

242

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں کراچی یونائیٹڈ نے سول ایوی ایشن کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا ہے۔ میچ کے دوران صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ مہمان خصوصی تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایاگیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی راجہ اشتیاق احمد، پی ایف ایف کے ڈائریکٹرمقابلہ جات ارشد عمر ضیا، پی ایس او ٹو صدر پی ایف ایف سید شرافت حسین بخاری، کوآرڈینیٹر تیمور کیانی اور چیئرمین گرائونڈ کمیٹی خرم فاروقی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔میونسپل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک کراچی یونائیٹڈ کو سول ایوی ایشن کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی۔