کورونا سے مزید 17 اموات 9 کروڑ افراد کو ویکسین لگ گئی

98

اسلام آباد (صباح نیوز) مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 17 مریض انتقال کر گئے‘ کل ہلاکتوں کی تعداد26237 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے720 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 26974 تک پہنچ گئی‘ کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.60 فیصد تک پہنچ گئی۔ این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی9 کروڑ35 لاکھ51 ہزار193خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 9 لاکھ 54 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد12لاکھ 64 ہزار 384 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک 12 لاکھ9 ہزار878 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1958 ہے۔