اپوزیشن کو کسی این آراو کی ضرورت نہیں‘رانا تنویر حسین

102

شیخوپورہ (آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما و چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خاں 3 سال سے این آاو نہیں دوں گا کا راگ الاپ رہے ہیں اپوزیشن کو کسی این آراو کی ضرورت نہیں ہے این آراو تو خود وزیراعظم اپنی حکومت بچانے کے لیے اپنے وزرا کو دے رہے ہیں ملک کے بڑے مافیازعمران خاں کے اردگرد بیٹھے ہو ئے ہیں آٹا ،چینی ، ادویات کے اسکینڈل میں ملوث افراد کو کلین چٹ دے کر کس منہ سے احتساب کی بات کرتے ہیں حکمرانوں کی کرپشن لوٹ مار پر بات کریں تو وزیراعظم کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا حالانکہ وفاقی وزرا کو این آراو دے چکے ہیں آئے روز بجلی و گیس اور پیٹر ولیم کی مصنوعات میں مسلسل اضافہ کرکے قوم کو کہا جاتاہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں عمران خاں انوکھا وزیر اعظم اور انوکھا انسان ہے جس کے ماضی کے بیانات کو لے کر کے ایک داستان لکھی جا سکتی ہے آج بجلی و گیس اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں ڈالر کی اونچی اڑان پر وزرا کی وضاحتیں غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رانا نصیر احمد کی رہائش گاہ پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔