ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ جنرل (ر) بلال اکبر

210

جدہ میں میاں صادق میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 14 اکتوبر سے ہوگیا۔ یہ ٹورنامنٹ کھیلوں کے معروف اسپانسر میاں حبیب کے بڑے بھائی میاں صادق کی یاد میں منعقد ہورہا ہے، جس میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جدہ سے 6 اور دیگر 6 ٹیمیں ریاض ، مدینہ المنورہ ، مکہ اور طائف سے شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا انعام 5000 اور ٹرافی اور رنر اپ کو 2000اور ٹرافی ہے۔ اس کے علاوہ بہترین بیٹسمین ، بہترین بولر اور مین آف دی میچ کے ایوارڈز، ٹرافی کیش کے ساتھ ہیں۔ ٹورنامنٹ لیگ کم ناک آؤٹ کی بنیاد پرہے۔ 12 ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ میں 3 ٹیمیں ہیں۔ 8 ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی پھر سیمی فائنل اور فائنل میچ 6 اوور ایک سائیڈ سیمی فائنل اور فائنل 7 اوورز کا ہوگا جو 22 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ کے منتظم معروف کرکٹر این سی سی ٹیم کے کپتان عمران ناصر ہیں۔ ان کے ہمراہ زید رزاق، اویس خان، علی شاہ ، ذکا چند ، راشد کمبوہ ، میاں ولید، ملک شریف اور نعمان منشا آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ فیس بک پر پردیسی رائزنگ اسٹار پیج پراحمد شاہرازی کے ساتھ براہ راست نشر کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کو میاں حبیب نے اسپانسر کیا ہے۔

سفیرپاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا ایک اہم اور قیمتی اثاثہ ہونے کے ساتھ ملک کی پہچان بھی رہیں گے۔ ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سفیرپاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے مزید کہا کہ ہماری نئی نوجوان نسل کو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنے کا جذبہ پیدا کرنا چاہیے۔ صحافی عابد شمعون چاند کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اسکول انتظامیہ قابل تعریف ہے جس نے عالمی وبا کے دوران ہر طرح سے بہترین کردار ادا کیا اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پرامن اور
محفوظ طریقے سے امتحانات کا عمل مکمل کیا۔ اسکول پرنسپل ائرکموڈور (ر) نعیم اخترنے طالب علموں کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اسکول انتظامیہ اور ٹیم کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے عالمی وبا کے باوجود طلبہ کے ساتھ محنت کی اورعمدہ کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر امتحانات میں حاصل کرنے والے طلبہ کو شیلڈزاورسرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ محمد زاہد کو حاصل ہوئی جبکہ نظامت کے فرائض اسکول کے طلبہ محمد علی باجوہ اور تامین عمران نے انجام دیتے ہوئے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اسکول کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی۔ آخر میں سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو اسکول کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔