خطبہ حجتہ ا لوداع دین کوغالب کرنے کا پیغام ہے،اسامہ رضی

264

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جما عت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی خان نے کہا ہے کہ خطبہ حجتہ ا لوداع ظلم کے خلاف مظلوم کی مدد اور دین حق کو غالب کرنے کا واضح پیغام ہے،نبیؐ پاک سے امت مسلمہ کا عقیدت و محبت اور احترام کا رشتہ ہے جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جما عت اسلامی کے تحت ایف سائوتھ ملیر میں منعقدہ محفل شان مصطفی ؐسے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نامزد یوسی چیئرمین کریم بخش، ناظم ملیرجماعت اسلامی سید صہیب بلال،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملیر زید جلال، کاشف شفیع، سعیداحمد اور مقامی ناظم رضوان علی و دیگر ذمے داران موجود تھے۔ڈاکٹر اسامہ رضی نے مزید کہا کے خطبہ حجتہ ا لوداع ظلم کے خلاف مظلوم کی مدد اور دین حق کو غالب کرنے کا واضح پیغام ہے۔ آیئے عدل و انصاف اور حقوق کے لیے جماعت اسلامی کے لیے دست و با زو بن کر نبیؐ کا مشن دنیا میں عام کریں ۔جماعت اسلامی کے نامزد یوسی چیئرمین کریم بخش نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابط حیات ہے اور محمدﷺ کی زندگی قیا مت تک کے لیے بہترین نمونہ ہے۔