محکموں میں کالی بھیڑوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،ناصرحسین شاہ

180

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر وزیر بلدیات، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔اس موقع پر محکمہ بلدیات، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، واٹر بورڈ ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ انہوںنے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات سیل اور ڈیمالش کی جائیں اور غیر قانونی تعمیرات کی سیل توڑنے والوں کے خلاف پرچہ درج کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ محکموں میں موجود کالی بھیڑوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔