ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلا دیش کو اپ سیٹ شکست

508

ابوظہبی (رپورٹ : وزیر علی قادری) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کیخلاف اپ سیٹ کرتے ہوئے 6 رنز سے شکست دے دی۔
عمان کے شہر العامرات میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز کا ہدف دیا۔
52 رنز پر اسکاٹ لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد کرس گریوز اور مارک واٹ نے ذمے درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور 140 رنز تک پہنچایا۔ کرس گریوز 45، جیورج مونسے 29 اور مارک واٹ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے 3، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے 2،2 وکٹیں لی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم 134رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بنگلادیش کے مشفق الرحیم 38 اور کپتان محموداللہ 23 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اسکاٹ لینڈ کے بریڈ ویل نے 3 اور کرس گریوز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ہونے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔