پی ڈی ایم کامہنگائی کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان

306
عمران خان کی تاریخ تضادات سے بھری ہوئی ہے،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت آئے روز عوام پر مہنگائی کا بم گرارہی ہے، جس کی وجہ سے غریب عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئی ہے،مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں اگلے 2ہفتوںمیں مظاہرے کیے جائینگے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے  کہا کہ 12ربیع الاول کے بعد ہر ضلع ہیڈکوارٹر میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے،عوام گھروں سے نکل کر مہنگائی کے خلاف ہماراساتھ دے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کے مفادات میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے،  حکمران جو قوم پر عذاب بن کر مسلط ہیں انہیں اور رہنے کی اجازت نہیں دے سکتے، گزشتہ 4مارہ میں حکومت 8مرتبہ پیٹرول مہنگا کرچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت عوام کی نہیں آئی ایم ایف کی ہے،  جو آئی ایم ایف کو تحفظ فراہم کررہی ہے، حکومت آئے روز مہنگائی کرکے غریب کی زندگی تنگ کررہی ہے۔