کابل ڈرون حملہ، متاثرہ خاندانوں کو امریکا کا زر تلافی ادا کرنے کا اعلان

318

امریکہ کی جانب سے اگست میں کیے گئے ڈرون حملے میں غلطی سے ہلاک ہونے والے 7 بچوں سمیت 10 افغان خاندانوں کو امریکا نے رقوم ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ اور دی نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا کہ 10 افغان خاندانوں کو امریکی ڈرون حملوں میں مارے گئے عزیزوں کے بدلے تعزیتی ادائیگی کی جائے گی.

امریکی ڈرون حملہ کے بارے میں، جن میں سات بچے بھی مارے گئے تھے، امریکی فوج گذشتہ ماہ اعتراف کرچکی ہے کہ اس حملے میں عام شہری غلطی سے مارے گئے تھے۔

رقوم کی ادائیگی کی پیشکش ایک ورچوئل میٹنگ میں کی گئی جو کہ کالونی ایچ کوہل ، انڈر سیکریٹری برائے دفاعی پالیسی ، اور کیلی فورنیا میں قائم امدادی تنظیم نیوٹریشن اینڈ ایجوکیشن انٹرنیشنل کے بانی اور صدر اسٹیون کوون کے درمیان ہوئی تھی.