دنیا کی وزنی ترین تورئی

415

اوہائیو کے کسانوں کی ایک جوڑی اپنی 2،164 پاؤنڈ کی تورئی کو سبزیوں کے ایک مقابلے میں لے گئی اور عالمی ریکارڈ جیت کر واپس آئی۔

ٹوڈ اور ڈونا سکنر جو تقریبا 30 سالوں سے کدو اور تورئی کی کاشت کر رہے ہیں ، نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ ڈبلن میں اوکلینڈ نرسری نیشنل پمپکن ویٹ آف میں ان کی اگائی گئی تورئی توجہ مبذول کرلے گی.

ڈونا سکنر نے ڈبلیو ٹی او وی ٹی وی کو بتایا ، “ہمارا خیال تھا کہ اس کا وزن کافی بھاری ہوگا لیکن اتنا زیادہ بھاری، یہ نہیں سوچا تھا۔”

اوکلینڈ نرسری نے کہا کہ سکنرز اب سب سے بھاری تورئی کے عالمی ریکارڈ ہولڈر ہیں۔