ٹرانسپورٹرزنے کرایوں میں ازخود اضافہ کردیا

194

اسلام آباد،لاہور(آن لائن ) پیٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں ازخود اضافہ کر دیا ۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ 15 سے بڑھا کر 20 روپے کردیا گیا ہے جبکہ اندرون شہر چلنے والی لوکل گاڑیوں کا کرایہ 40 روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔اسی طرح مختلف شہروں کے درمیان چلنے والیانٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بھی کرایوں میں 100 سے 200 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیاہے۔