پنجاب اسمبلی، پیٹرول مہنگاکرنے کیخلاف قرار داد جمع

492

لاہور (آن لائن) اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرار داد حنا
بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے کا اثر تمام ضرورتِ زندگی کی اشیا پر پڑتا ہے، حکومت نے ہر 15 دن بعد عوام پر پیٹرول بم گرانے کا وتیرہ بنا لیا ہے۔ قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔