جسارت کے کارکن کا سانحہ ارتحال

673

 

روزنامہ جسارت کے سینئر کارکن اور شعبہ کمپیوٹرکے انچارج سلیمان کھوکھر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ وہ تقریباً 24سال سے ادارے سے وابستہ تھے اور فرائیڈے اسپیشل و سنڈے میگزین کے سیکڑوں بامعنی، بامقصد ٹائٹل بنائے جن میں سے کئی ٹائٹل حکمرانوں میں زیر بحث رہے اور کئی نے بین الاقوامی شہرت بھی حاصل کی۔ آپ نے جسارت میں اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے آخری روز ہفت روزہ سنڈے میگزین کا سرورق تیار کیا جس کا موضوع سیرت النبیؐ تھا۔ کارکنانِ جسارت کے لیے آپ کا سانحۂ ارتحال بڑا صدمہ ہے۔ اللہ کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔