عمران خان کہیں نہیں جا رہے، 5 سال پورے کریں گے، شیخ رشید

256
سیاسی دنگل میں اپوزیشن کو شکست ہوگی، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے، وہ اپنی سالہ مدت پوری کریں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی ہے لیکن کوشش کریں گے کہ اس پر قابو پایا جائے، ڈالر کی قیمت افغانستان کے حالات کی وجہ سے بڑھی ہے، ہم حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ فوج کو دھوبی گھاٹ، چوک اور چوراہوں میں ڈسکس نہیں کرتے، ادارے کے سربراہ کا نام لینا مریم نواز کی کم عقلی ہے، مریم نے دھوبی گھاٹ میں  فوج کو ڈسکس کیا، مریم نواز کے ساتھ دھوبی گھاٹ جیسا سلوک ہوگا، سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کی کوشش کر کے وہ اپنی سیاسی قبر کھو دیں گے۔