ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: عمان نے پہلے میچ میں پاپوا نیو گنی کو 10 وکٹ سے شکست دیدی

323

عمان: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں عمان نے پاپوا نیوگنی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیوگنی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاپوا نیو گنی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ عمان نے 130 رنز کا ہدف 13.4 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کرلیا۔ جتندر سنگھ 73 اور عاقب الیاس 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاپوا نیو گنی کو اننگز کے آغاز میں ہی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی 2 وکٹیں صفر پر گرگئیں، جس کے بعد کپتان چارلس امینی اور اسد والا کے درمیان 81 رنز کی شرکت قائم ہوئی، اس موقع پر کپتان چارلس امینی 37 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، چوتھی وکٹ 102  رنز کے مجموعی اسکور پر گری، اسد والا 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی۔

ان کے علاوہ سیسی باؤ نے 13 رنز بنائے  جبکہ باقی کھلاڑی  ڈبل فیر میں بھی داخل نہ ہوسکے. اور پاپوا نیو گنی کی تیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بناسکی.

عمان کی جانب سے ذیشان مقصود نے 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، کلیم اللہ اور بلال خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔