شہابی پتھروں سے متعلق ناسا نے اپنا پہلا مشن لانچ کردیا

379

ناسا کے لوسی خلائی جہاز نے اپنے 12 سالہ مشن کے لیے ہفتہ کو علی الصبح آٹھ پراسرار شہابی پتھروں کا جائزہ لینے کیلئے اپنا راکٹ روانہ کردیا ہے.

یونائیٹڈ لانچ الائنس اٹلس وی راکٹ کمپلیکس 41 کیپ کینویرل اسپیس اسٹیشن سے لانچ کیا گیا۔

خلائی ایجنسی ناسا کا مقصد ان پراسرار تاریک ٹروجن شہابی پتھروں (asteroids) کے بارے میں جاننا ہے جو مشتری کے آگے اور پیچھے زمین کے مدار سے 400 میل کے فاصلے پر سفر کررہے ہیں۔

سیارہ مشتری کے ٹروجن asteroids کے لیے ناسا کا یہ پہلا مشن ہے جو 7 دیگر asteroids اور ایک asteroids کی بیلٹ سے ہوتا ہوا گزرے گا. ناسا کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے اعتبار سے یہ پہلا واحد خلائی مشن ہے جو مختلف شہابی پتھروں کا تجزیہ کرے گا.