ڈپریشن کیا ہے؟

383

یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ہمارے ہاں ڈپریشن کو کوئی بیماری ہی نہیں سمجھا جاتا. اگر کوئی شخص بڑی تگ و دوہ کے بعد کسی کو یہ باور کرا ہی دے کہ ڈپریشن ایک مرض ہے اور اس کی وجہ سے انسان بہت سے عوارض میں مبتلا ہوسکتا ہے اور اس کی وجہ سے انسان کسی بھی وقت موت کے منہ میں جاسکتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ ایسا کہاں ہوتا ہے؟

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ تو اللہ کا کام ہے کہ وہ لوگ بھی جلد مرجاتے ہیں جو ہنستے کھیلتے سیر سپاٹے کیلئے نکلتے ہیں اور حاثے میں ہی مارے جاتے ہیں. ایسے لوگوں کو یہ بات بتانے کی ضرورت ہے کہ موت کا وقت تو متعین ہے مگر موت سے پہلے بلاوجہ فکر بھی موت کی علامتوں میں سے ایک ہے.

ڈپریشن کا معنی ہیں کسی دبی ہوئی چیز کا مزید دب جانا. جب کوئی شخص کسی جانب اپنی تمام توجہ ایک ہی خیال پر مبذول کرلیتا ہے اور پھر یقین کے ساتھ اسے محسوس بھی کرتا چلا جاتا ہے تو اس کی اصلی شخصیت دب جاتی ہے جس سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے.