سعودی عرب: کورونا ویکسین کی دوسری خوراک نہ لینے والوں کو انتباہ

356

سعودی عرب نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک نہ لگانے والے اپنے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو انتباہ ‏جاری کر دیا۔

وزارت صحت کے مطابق دوسری خوراک نہ لگوانے والوں کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے مقررہ کی گئی ‏ڈیڈلائن کے بعد پابندیاں عائد ہوں گی۔

وہ افراد جنہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لی انہیں ڈیڈلائن کے بعد عمرہ پرمٹ جاری نہیں کیا جائے ‏گا اور انہیں سرکاری و نجی اداروں میں داخلے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ دوسری خوراک کورونا وائرس کی نئی شکل سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہے اس ‏لیے شہری اور مقیم غیرملکی جلد ازجلد کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوائیں۔

زارت صحت نے 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ مکہ ‏‏مکرمہ ریجن میں خالد محمد الحسینی وہ پہلے معمر شخص ہیں جنہیں بوسٹر ڈوز لگائی گئی۔

ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا تھا کہ گردوں کے پرانے مریضوں، ‏اعضا کی پیوندکاری کرنے ‏‏والوں کو بوسٹر ڈوز لگانا شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف زمروں میں جلد ہی تیسری خوراک دینے کا آغاز ہو گیا ہے اور ابتدائی مرحلے میں 60 سال ‏‏یا ‏اس سے بڑی عمر کے بزرگوں کو بوسٹر ڈوز لگائی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ تیسری ڈوز کے لیے تیاری شروع کر دی گئی ہے اور وقت آنے پر اس حوالے ‏‏‏سے مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دوسری ڈوز کے 8 ماہ بعد تیسری خوراک لگائی جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ’ اب تک ‏‏‏کورونا ویکسین کی مملکت میں 41 ملین سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں جبکہ 18 ملین سے زیادہ افراد ‏‏‏ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں‘۔