غریبوں کی دعا سے حکومت کا جلد خاتمہ ہوگا‘ مریم اورنگزیب

468

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ غریبوں کی دعا سے حکومت کا جلد خاتمہ ہوگا، مہنگائی پر عوام کی آہ و پکار سنائی کیوں نہیںدیتی، معاشی قتل عام بند کریں۔ وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ موجودہ نااہل حکومت ن محنت کش کو مہنگائی کی چکی میں پیسہ، بے روزگار کیا، آٹا، دوائی لینے، گھر کا کرایہ دینے کے قابل نہیں چھوڑا بجلی،پٹرول کی قیمت میں اضافہ کی منظوری دینے کے بعد تقریر
جھاڑتے ہوئے عمران صاحب کو زرا سی بھی شرم نہیں آئی؟ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے صرف مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی تحریک چلائی ہے۔ آپ نے صرف جھوٹ ، عوام کو دھوکا دینے کی تحریک چلائی ہے۔ آپ نے صرف کرپشن ، اے ٹی ایمز اور مافیا کی جیبیں بھرنے کی تحریک چلائی ہے۔ عمران صاحب آپ نے صرف آٹا ، چینی ، دوائی ، گیس ، بجلی چوری کرنے کی تحریک چلائی ہے ۔