عدالت عالیہ کااسلام آباد سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنیکا حکم

179

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پلاٹ لائن سے باہر جس نے بھی تجاوز کیا گرادیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں کچی آبادی، سرکاری زمینوں پر قبضوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ
نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ پلاٹ لائن سے باہر جس نے بھی تجاوز کیا گرادیں۔ کچی آبادیوں میں بھی سرکاری زمینوں پر نئے قبضے روکے جائیں۔عدالت نے کچی آبادیوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سی ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ سرکاری زمینوں پر قبضوں پر آپریشن سے روکنے کے حکم امتناع کی بھی رپورٹ طلب کر لی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نالوں پر قبضے کرکے تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کردی۔