پی آئی اے کو دھمکیاں‘پاکستان کا افغان سفیر سے رابطہ

416

کابل (آن لائن )افغانستان کے اعلیٰ حکام نے پاکستان کی قومی ائر لائن پی آئی اے سے رابطہ کرکے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اپیل کی۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان حکام نے پی آئی اے انتظامیہ کے تحفظات دور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ افغان حکام نے کہا کہ
پاکستان کی قومی ائرلائن پی آئی اے نے مشکل حالات میں افغانستان کا فضائی آپریشن جاری رکھا۔ ذرائع کے مطابق کہ پی آئی اے نے 50 فیصد کم مسافروں کے ساتھ فلائٹ آپریشن چلائے، اور کرائے میں کمی کے مطالبے کے بعد افغانستان کا فضائی آپریشن معطل کیا تھا۔ پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان سے پروازیں چلائیں۔ پی آئی اے کی پروازیں عارضی طور پر معطل ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان میں ہمارے سفیر اعلیٰ حکام کے ساتھ معاملہ اٹھائیں گے۔