حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا‘امتیاز شیخ

108

کراچی(نمائندہ جسارت)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مرے کو مارے سو درے کے مترادف ہے۔ایک بیان میں امتیاز شیخ نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہر ماہ عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکا ڈالا جاتا ہے۔امتیاز شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جس مقصد کے لیے اقتدار سونپا گیا تھا وہ
اپنا کام پوری ایمانداری کے ساتھ کر رہی ہے، اب تو عوام کی چیخیں بھی آہوں اور سسکیوں میں تبدیل ہو چکی ہیں،حکومت ایک مرتبہ پھر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دے گی۔امتیاز شیخ نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے۔