بجلی مہنگی کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، شیری رحمان

131

اسلام آباد ( آن لائن ) نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمان نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 1.68 فی یونٹ اضافہ کر کے عوام پر
اربوں روپے کا بوجھ منتقل کیا جا رہا ہے، اس حکومت نے 3 سال میں بجلی کی قیمت میں 40 فیصد سے زائد اضافہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بجلی کے ساتھ تباہی سرکار آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے جا رہی ہے،اوگرا نے حکومت کو پٹرول 5 روپے اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز دی ہے، 3 سال پیٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے سے زائد اضافہ کر کے کہتے ہیں یہ ایماندار ہیں۔