خواتین کو شناختی کارڈ پر درپیش مشکل آسان کردی گئی

231

جڑانوالہ (آن لائن)نادرا نے خواتین کی بڑی مشکل کو آسان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ شادی کے بعد یہ عورت کی مرضی ہے کہ وہ شناختی کارڈ پر والد کا نام لکھوانا چاہتی ہے یا شوہر کا؟ یہ اب اس کی اپنی مرضی ہے۔ چیئرمین نادرا نے یہی خواتین کی سالانہ کانفرنس کی تقریب سے خطا ب کے دوران کہا کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب عورتوںکے لیے یہ مشکل حل ہو گئی کہ وہ شادی کے بعد شناختی کارڈ میں اپنے والد کا نام لکھوانا چاہتی ہیں یا پھر اپنے شوہر کا، عورتوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا میں خواتین پر مبنی اسپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے جو خواتین کی رجسٹریشن کی پالیسی مرتب کرے گا۔