چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ کی مراد علی شاہ سے الوداعی ملاقات

64

کراچی(نمائندہ جسارت)چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ(ایس آر بی)خالد محمود نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہائوس میں الوداعی ملاقات کی اور انہیں سالانہ رپورٹ 2020ء 2021ء پیش کی اور کہا کہ انہوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق سخت محنت کی ہے اور اس وقت یہ ادارہ زیادہ متحرک اور موثر ہے،ان کے 5 سالہ دور میں آمدنی کی وصولی 62 ارب روپے سے بڑھ کر 128 ارب روپے ہوگئی۔خالد محمود کو 2016ء 2017ء میں 5سال کی مدت کے لیے چیئرمین ایس آر بی کے طور پر مقرر کیا گیا ۔