ڈی جی تعیناتی پر منتر خان کی نااہلی سامنے آ گئی ہے، رانا ثنا اللہ

232

فیصل آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنا اللہ نے کہاہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر معاملات پرجنترمنترخان کی ناہلی ایک بار پھر سامنے آ گئی
ہے، پاک فوج ہمارا ایک منظم ادارہ ہے،ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فوج قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملہ پرحکومت کی مداخلت قومی سلامتی کے منافی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہاکہ پاکستان کو جس نہج پر جنترمنترخان نے پہنچادیاہے ایسے میں عوام گھروں سے نکلیں اور پی ڈی ایم کابھرپورساتھ دیں ،دھوبی گھاٹ کے جلسے کوکامیاب بنانامسلم لیگ ن کی ذمے داری ہے جس کو ہرصورت پوراکرینگے ،جادوٹونے پرچلنے والی حکومت سے کوئی خیرکی توقع نہیں ہے ،آج ہرطرف بے چینی اور مایوسی کے بادل چھائے ہوئے ہیں ،پی ڈی ایم عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے، انہوں نے کہاکہ آج جلسہ میں مریم نواز شرکت کریں گی ، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا خصوصی خطاب ہوگا جبکہ پی ڈی ایم کی جانب سے میاں شہبازشریف کو دعوت دی گئی ہے۔