کوئٹہ (آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ وزیراعظم اور بلوچستان حکومت ایک پیج پر ہے، پی ڈی ایم کی ہر تحریک میں عمران خان ہماری حمایت
کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ایوان میں ہمیں اکثریت حاصل ہے تاہم میں استعفی نہیں دے رہا جب تحریک عدم اعتماد آئے گی تب اصل نمبر سامنے آجائیں گے۔ پر امید ہوںکیونکہ 14ناراض ارکان میں سے بہت سارے دوست ارکان اس معاملے کو ایکسٹریم تک نہیں لے جانا چاہتے اتحادی جماعتیں بی اے پی اور حکومت کے موقف کے ساتھ ہیںاس وقت پی ٹی آئی پارٹی کا صرف ایک رکن ناراض ہے، باقی پارٹی حکومت کے ساتھ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور صوبائی حکومت ایک پیج پر ہیںجس تحریک میں پی ڈی ایم شامل ہوگی، وہاں پرائم منسٹر ہماری مکمل حمایت کریں گے۔اتحادی جماعتوں کا واضح موقف ہے کہ وہ موجودہ سیٹ اپ میں جام کمال خان کی حمایت کریں گی۔